فردوس عاشق کی چھٹی، عاصم باجوہ تعینات

وزیراعظم عمران خان کی ٹیم میں بڑی تبدیلی آگئی ، ہر محاذ پر حکومت کا دفاع کرنے والی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی چھٹی کردی گئی۔

فردوس عاشق اعوان کو ڈی نوٹی فائی کردیاگیا ہے اور اب ان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کئے گئے ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ اس وقت سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

معاؤن خصوصی برائے اطلاعات کی تبدیلی کے علاوہ سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز وفاقی وزیراطلاعات بھی بنائے گئے ہیں، ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو