فیس ماسک ناک کے آس پاس، دلچسپ ویڈیو

کورونا وبا سے بچنے کیلئے فیس ماسک لگانا بہت ضروری ہے ، جنوبی افریقا کے صدر یہ بات کہنے کے بعد قوم کو فیس ماسک لگانے کا طریقہ بتاتے بتاتے تفریح کا ذریعہ بن گئے۔

جنوبی افریقا کے صدر سیرل راما فوسا نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا اور فیس ماسک کی اہمیت پر لمبا چوڑا بھاشن دیا۔

قوم کو فیس ماسک لگانے کا طریقہ بتاتے ہوئے دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، صدر نے کبھی ایک کان پر ڈوری ٹکائی تو دوسرے کان سے چھٹ گئی اور کبھی فیس ماسک سے آنکھیں ہی ڈھک گئیں۔

فیس ماسک لگانے کی کوشش میں مگن صدر کے جتن نے سوشل میڈیا صارفین کو شغل میلے کا موقع دیدیا۔

ٹویٹر صارفین نے ہیش ٹیگ ماسک آن چیلنج اور سیرل ماسک چیلنج کے ساتھ دھڑا دھڑ پوسٹ کرنا شروع کردیں۔

بعد میں صحافیوں نے پوچھا تو صدر نے جواب دیا کہ وہ مذاق اڑانے والوں کیلئے ٹی وی چینل کھول رہے ہیں جہاں ماسک لگانے کا طریقہ سکھائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو