فیصل ایدھی نے کورونا کو شکست دیدی

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کورونا کو شکست دے دی۔

فیصل ایدھی نے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے ، انھوں نے دعائیں کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے ، فیصل ایدھی نے کورونا سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کا پیغام دینے والے فیصل ایدھی کا 21 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

فیصل ایدھی نے 15 اپریل کو عمران خان سے ملاقات کرکے وزیراعظم ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔ ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کو بھی اپنا ٹیسٹ کرانا پڑا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو