قسم سے کچھ غلط نہیں کہا، میرا

اداکارہ میرا قسمیں کھانے پر آگئیں ، ماہرہ خان کا سامنا ہوا تو کہہ دیا آپ کے بارے میں تو کبھی کوئی غلط بات کی ہی نہیں۔

پاکستانی شوبز اسٹار نے دبئی پیسا ایوارڈز میں جہاں جلوے بکھیرے وہیں ماہرہ خان نے اداکار شہریار منور کی موجودگی میں میرا جی کو پکڑ لیا ، ماہرہ نے پوچھا آپ نے دوستی کے بعد پھر میرے بارے میں کچھ کہا تھا ، اس پر میرا نے قسم اٹھالی اور کیا کہا ایک کلک کرکے خود سن لیں۔

یاد رہے کہ میرا نے ایک بار کہا تھا کہ ماہرہ اس قابل نہیں کہ انھیں شاہ رخ خان کی فلم میں کاسٹ کیا جائے ، میرا بعد میں اس بیان سے مکر گئی تھیں۔

پیسا ایوارڈ میں جلوے بکھیرتی میرا نے کچھ دن پہلے ایک انٹرویو میں خود کو ماہرہ سے زیادہ باصلاحیت قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ماہرہ کو بلاوجہ اہمیت دی جاتی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو