قم اور مشہد کی مساجد میں نماز کی اجازت

کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کرنے پڑگئے۔

حکومتی ترجمان نے بتایا کہ 31 صوبوں اور متاثرہ علاقوں میں نمازجمعہ کے اجتماعات منسوخ کئے گئے ہیں۔ قم اور مشہد کی مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت دی گئی البتہ اجتماعات پر پابندی لگائی گئی۔

کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں درسگاہیں، سنیما ، پارکس اور رش والے مقامات بند رہیں گے۔ وائرس کی تشخیص کیلئے مزید 15 میڈیکل لیبس قائم کردی گئی ہیں جنھیں پیر سے کھولے  جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں کورونا کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں ، نائب وزیرصحت بھی بیمار افراد میں شامل ہیں۔

صرف نائب وزیر صحت ہی نہیں نائب صدر شعبہ خواتین و خاندانی امور بھی کورونا وائرس کے باعث بیمار ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو