قومی ٹیم کی 8 وکٹوں سے فتح، بھرپور جشن

پاکستان نے ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلا میچ جیت لیا، قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

ڈیانا بیگ ، ایمن انور اور نداڈار نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ ایمن امین نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ قومی ٹیم نے باولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔

قومی ٹیم کی اوپنر جویریہ خان نے 28 گیندیں کھیل کر 32 رنز بنائے جبکہ منیبہ علی 25 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔

کپتان بسمہ معروف نے 38 اور ندا ڈار نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم نے دل دل پاکستان گا کر جیت کا جشن منایا ہے۔

خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ، اس میں کپتان بسمہ معروف ہاتھ میں بلے کو مائیک کی طرح تھامے گانا گانے کا پوز دکھا رہی تھیں، اسی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر ابتک چرچہ ہے۔ فتح کے بعد کرکٹ فینز یہ ویڈیو دوبارہ شیئر کررہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو