قیمت میں 50 روپے کلو تک اضافہ

پاک ایران سرحد کی بندش سے ایل پی جی کی درآمد بھی رک گئی ، ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت 50 روپے کلو تک بڑھادی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پاک ایران سرحد بند ہوئی تو ایل پی جی کا بحران سر اٹھانے لگا۔

50 روپے کلو اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 200 روپے کلو تک بڑھ گئی ہے، اب تک گھریلو سلنڈر 5سو اور کمرشل سلنڈر 2 ہزار روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

پاک ایران سرحد بند ہونے سے درجنوں ٹرک اور ایل پی جی کنٹینرز پھنس گئے ہیں، یاد رہے کہ ایران سے روزانہ ایک ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی جاتی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو