لاک ڈاؤن کافیصلہ اشرافیہ نے کیا،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر لاک ڈاون کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ امیروں نے کیا ، غریبوں سے متعلق سوچا ہی نہیں گیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتا، حکمران اشرافیہ نے فیصلہ کیا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کرنا ہے اور کسی نے دیہاڑی دار کا سوچا ہی نہیں۔ وبا نے ہمیں اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا سبق دیا ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں بہت پوٹینشل ہے، جو ملک ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے  اس کیلئے وینٹی لیٹرز بنانا کون سا مشکل کام ہے ؟

بھارتی وزیراعظم کو ڈرپوک قرار دیتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ نریندر مودی نے کورونا کی وجہ سے پورا ملک بند کردیا اور غریب کا سوچا ہی نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک وزرا سرکاری اسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گے طبی مراکز بہتر نہیں ہوں گے، آج صاحب اقتدار چاہیں تو بھی بیرون ملک علاج نہیں کرا سکتے۔

ٹرینڈنگ

مینو