لاک ڈاؤن کا ہفتے سے مرحلہ وار خاتمہ

وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ سے لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کورونا سے اموات بڑھ رہی ہیں لیکن کنسٹرکشن سے متعلقہ کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد وزیراعظم نے بتایا کہ اقتصادی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، لوگ بے روزگار ہورہے ہیں، حکومت لاک ڈاؤن کے اثرات برداشت نہیں کرسکتی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اسکول 15 جولائی تک بند رکھے جائیں گے، یکم جولائی کو صورتحال پر دوبارہ غور کیا جائے گا اور ایس اور پیز طے کئے بغیر درس گاہیں نہیں کھولی جائیں گی۔

ٹرینڈنگ

مینو