لاک ڈاؤن : کتنی آزادی ، کتنی پابندی ؟

ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے ، فوج تعینات ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا خریدنے یا انتہائی ضرورت پڑنے پر گھروں سے باہر نکلیں۔

پنجاب میں 2 ہفتوں کا لاک ڈاؤن ہے ، اجتماعات پر پابندی ہے اور فضائی آپریشن بند ہے، سڑکوں اور اہم کاروباری مراکز میں سناٹا ہے۔

لاہور میں لاک ڈاون، سڑکیں سنسان

Posted by Zabar News on Tuesday, March 24, 2020

لاہور میں لاک ڈاون، سڑکیں سنسان

لاہور میں لاک ڈاون، سڑکیں سنسان

Posted by Zabar News on Tuesday, March 24, 2020

پارکس ، سیاحتی مقامات ، سرکاری اور نجی ادارے بند ہیں، بینک اور میڈیکل اسٹور کھلے ہیں، لوگوں کو دکانوں سے کھانے پینے کا سامان خریدنے کی اجازت ہے ، ہوٹل پر بیٹھ کر کھانا نہیں کھایا جاسکتا التبہ لے کر گھر جایا جاسکتا ہے۔ رائے ونڈ میں تبلیغی مرکز کو بھی بند کردیا گیا ہے ، لوگوں کو گھر بھیجا جاچکا ہے جبکہ غیرملکی طلبا کو باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے بعد گوجرانوالہ میں ریلوے اسٹیشن خالی

لاک ڈاؤن کے بعد گوجرانوالہ میں ریلوے اسٹیشن خالی

Posted by Zabar News on Tuesday, March 24, 2020

کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھنے کے بعد لوگوں نے ٹرینوں میں سفر چھوڑ دیا ہے اور ریلوے اسٹیشنز خالی پڑے ہیں۔

گوجرانوالہ: لاک ڈاؤن کے بعد بس اڈوں پر سناٹا

گوجرانوالہ: لاک ڈاؤن کے بعد بس اڈوں پر سناٹا

Posted by Zabar News on Tuesday, March 24, 2020

ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والی ٹرانسپورٹ بند ہے ، جگہ جگہ پولیس کے ناکے ہیں اور اہلکار لوگوں سے باہر آنے کی وجہ معلوم کر رہے ہیں۔ ڈبل سواری پر پابندی ہے لیکن فیملیز کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

بلوچستان میں 7 اپریل تک شہریوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہے، تمام دفاتر بند ہیں البتہ ضروری سروس سے وابستہ افراد پابندی سے مستثنی ہیں۔

دیگر صوبوں کی نسبتا سندھ میں کیسز زیادہ ہیں ، اسی لئے لاک ڈاؤن بھی سخت ہے، پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروس بند ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے، شہریوں کو انتہائی ضرورت پر گھر سے نکلنے کی صورت میں شناختی کارڈ دکھانا پڑتا ہے اور گھر کے صرف ایک شخص کو سودا لانے کی اجازت ہے۔ نماز جنازہ کیلئے بھی ایس ایچ او کو آگاہ کرنا لازمی ہے۔

اہلکاروں نے بلاضرورت گھروں سے نکلنے اور اکڑ دکھانے والوں کے دماغ ٹھکانے لگادیئے ہیں، پیٹرول پمپس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی گاڑی میں 10 لیٹر سے زائد پیٹرول نہ ڈالا جائے۔ تمام ریسٹورنٹس کے کچن بند ہیں جبکہ کھانے کی ہوم ڈیلیوری اور پارسل پر بھی پابندی ہے۔

آزاد کشمیر میں 3 ہفتوں کیلئے کاروباری مراکز بند ہیں البتہ کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں ، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں لاک ڈاؤن ہے جبکہ لوگ خود بھی گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو