لاگ ڈاؤن میرا کو اب کس سے محبت ؟

اسکینڈل کوئن میرا کو پھر محبت ہوگئی ، انھوں نے نیویارک کی سڑکوں پر نکل کر اپنی انگریزی میں شہر کی صورتحال بھی بتائی ہے۔

کل تک پیسے ختم ہونے پر واویلا کرنے والی میرا اب نیویارک کی سڑکوں پر گھوم رہی ہیں ، اداکارہ نے اپنی گلابی انگریزی میں شہر کا احوال سنایا ہے، آئیں سنتے ہیں۔

ڈرامہ کوئن دو منٹ کی کمنٹری کرکے کمرے میں پہنچیں تو تھکنے سے پہلے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا نہ بھولیں۔

خود کو پرائیویٹ کمرے میں لاگ ڈاؤن کرنے والی میرا نے لوگوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی خود کو لاگ ڈاؤن کرلیں۔ میرا نے بتایا کہ وہ اپنے کمرے میں آگئی ہیں اور انھوں نے لوگوں سے بھی کہا کہ وہ اپنے ہی کمروں میں قیام کریں۔

پچاس کے آس پاس عمر والی میرا نے اب عدنان انصاری کو اپنا بہترین دوست اور محبوب قرار دے دیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو