بین ڈنک اور سمتھ پٹیل کی شاندار پرفارمنس

پی ایس ایل کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

210 رنز ہدف کے تعاون میں کوئٹہ کے جیسن رائے اور شین واٹس نے اننگز کا آغاز کیا، کوئٹہ کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب سمت پٹیل نے جسین رائے کو بولڈ کردیا، انھوں نے 12 رنز بنائے تھے۔

پانچویں اوور کی پہلی گیند پر دلبر حسین نے احسن علی کو 2 رنز پر چلتا کردیا۔

سرفراز احمد اس بار بھی نہ چلے اور 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سرفراز احمد کی وکٹ پٹیل نے لی جبکہ شین واٹسن کو دلبر حسین نے آوٹ کیا، واٹسن نے 23 رنز بناسکے۔

اعظم خان نے سلمان ارشاد کی گیند پر چھکا مارنا چاہا لیکن محمد فیضان کو کیچ دے بیٹھے ، انھوں نے 12 رنز بنائے تھے۔

محمد فیضان نے 12ویں اوور میں محمد نواز کو 23 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

انور علی 4 رنز بنا کر محمد فیضان کی گیند پر کیچ ہوئے۔

بین کٹنگ نے شاندار ففٹی بنائی لیکن وہ رن ریٹ کم کرنے اور چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آوٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ محمد فیضان نے لی۔ اس کے بعد سلمان ارشاد نے فواد احمد اور نسیم شاہ کی وکٹیں لے لیں۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کی تھی ، اوپنر فخر زمان نے 14 بالز کھیلیں اور 15 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر پویلین لوٹے۔

محمد حسنین نے ساتویں اوور میں کرس کی قیمتی وکٹ حاصل کی۔

سرفراز احمد نے ان کا آسان کیچ پکڑا، کرس صرف 27 رنز بناسکے۔

حفیظ اس میچ میں بھی نہ چل سکے اور صفر پر کیچ دے کر چلتے بنے۔ ان کی وکٹ فواد احمد نے لی۔

بین ڈنک نے دھواں دھار اننگز کھیلی ، وہ بار بار بال کو تارا بناتے اور چھکے لگاتے رہے۔ انھوں نے 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے، سمتھ پٹیل نے بھی زبردست بیٹنگ کی وہ 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹرینڈنگ

مینو