لاہور قلندرز کے سمت پاٹیل کی آمد

قومی کرکٹرز حسن علی اور نسیم شاہ فٹ ہوگئے، دونوں پی ایس ایل میں رنگ جمائیں گے۔ ڈیرن سیمی کے بعد اب لاہور قلندرز کے سمت پاٹیل کی بھی پاکستان آمد ہوئی ہے۔

کمر کی تکلیف کے شکار حسن علی مکمل صحت یاب ہوگئے ، پی سی بی کے میڈیکل پینل نے انھیں کلیئرنس دے دی ہے.

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے نسیم شاہ بھی فٹ ہوگئے ہیں ، وہ 20 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل میلے میں شرکت کریں گے۔

سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز کے سمت پاٹیل پاکستان پہنچ گئے ہیں، انھوں نے پہلی بار لاہور آمد پر خوشی کا اظہار کیا ، سمت پاٹیل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ حارث کی موجودگی میں لاہور قلندرز کا بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے ، ٹیم کی بیٹنگ میں کرس لین اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں، میں بھی اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا۔

ٹرینڈنگ

مینو