لاہور: ماسک لگا کر لوٹ مار، ویڈیو

اسرار خان

لاہور میں ایک طرف کورونا نے شہریوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے تو دوسری طرف بڑھتی ہوئی وارداتیں بھی وبال جان بن گئی ہیں۔

کورونا کے باعث ماسک لگانے کا رواج بڑھا تو لٹیروں کی موج ہوگئی، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں بڑھ گئیں۔

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں واردات کی تصاویر اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان اور اویس گھر کے باہر رکے ہی تھے کہ ڈاکو آگئے۔

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں لوٹ مار

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں لوٹ مار

Posted by Zabar News on Friday, April 24, 2020

لاہور میں لوٹ مار

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں لوٹ مار

Posted by Zabar News on Friday, April 24, 2020

دونوں مسلح ملزمان نے مصروف شاہراہ پر شہریوں کو نقدی اور موبائل فونز سے محروم کیا اور موٹرسائیکل پر رفو چکر ہوگئے۔ متاثرہ افراد نے تھانہ نواں کوٹ میں مقدمے کی درخواست جمع کرادی ہے جبکہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور تصاویر کی مدد سے ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو