گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز نے دوسری بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا دیا، اس بار کوئٹہ کے نصیب میں 8 وکٹوں سے شکست آئی۔

99 رنز ہدف کے تعاقب میں لاہور کے فخر زمان اور سہیل خان نے کریز سنبھالی ، فخر 20 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ کپتان سہیل اختر پھر ناکام ہوگئے اور صرف 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔

محمد حفیظ نے 32 گیندوں پر 39 رنز بنائے جبکہ ڈنک 21 گیندوں پر 30 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، کوئٹہ نے 12 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

اس سے پہلے کوئٹہ کے شین واٹسن اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا تھا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں صفر پر شین واٹسن کو آوٹ کیا اور اگلے ہی اوور میں احمد شہزاد کو بھی چلتا کردیا، سمت پٹیل نے 4 اوورز میں 5 رنز دیئے جبکہ سرفراز احمد کو ایک ، جیسن روئے کو 6 ، اعظم خان کو صفر اور بین کٹنگ کو بھی صفر پر واپس بھیجا۔ سہیل خان 32 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، راجہ فرزان اور شاہین آفریدی نے 2 ، 2 وکٹیں لیں۔ کوئٹہ نے 98 رنز بنائے جو پی ایس ایل کی تاریخ کا کم ترین اسکور ہے۔

لاہور قلندرز کے سمت پٹیل نے 4 وکٹیں لیں اور بہترین کھلاڑی قرار پائے، شاہین آفریدی اور راجہ فرزان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹرینڈنگ

مینو