کرس لین کی سنچری ، فخر زمان کے 57 رنز

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

قذافی اسٹیڈیم میں لاہور نے 186 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی، لاہور کے فخر زمان نے 25 بالز کھیل کر نصف سنچری بنائی اور 57 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ان کی وکٹ عثمان قادر نے لی۔

کرس لین نے 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 113 رنز بنائے ، سہیل اختر 19 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے پہلے ملتان کے معین علی اور ذیشان اشرف نے اننگز کا آغاز کیا ، معین علی پہلے ہی اوور میں وکٹ گنوا بیٹھے، محمد حفیظ نے ذیشان کی وکٹ لی ، کپتان شان مسعود 42 اور روی بوپارا 33 رنز بنانے کے بعد ڈیوڈ ویسا کا شکار بنے۔ اسد شفیق صرف ایک رنز بناسکے، خوشدل شاہ نے 29 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے ، روہیل نذیر 24 رنز بناسکے، لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا اور شاہین آفریدی نے 2،2 جبکہ حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹرینڈنگ

مینو