دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑگیا، پی ایس ایل فائیو کا یہ میچ منسوخ ہونے سے کوئٹہ کی فائنل فور میں رسائی انتہائی مشکل ہوگئی ہے۔

لاہور میں بادلوں کی آنکھ مچولی اور بارش کا کھیل کرکٹ کے آڑے آگیا ، قذافی اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث پی ایس ایل کا اہم میچ منسوخ کرنا پڑگیا، اب کوئٹہ اور ملتان کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کا 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلا نمبر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے صرف 7 پوائنٹس ہیں اور اس کا نمبر آخری ہے۔ کوئٹہ کا رن ریٹ بھی تمام ٹیموں سے کم ہے ، کوئٹہ کو اب نہ صرف اپنا گلا میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا دیگر ٹیموں کے میچز کا بھی اثر اس پر اثر پڑے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو