پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کا تیسرا نمبر

سپر لیگ فائیو کے 24 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ لاہور کا اب پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے، فخر زمان نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو سہیل اختر 21 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔

16 ویں اوور میں کارلوس برتھویٹ کی گیند پر کرس لین کیچ آوٹ ہوئے ، انھوں نے 69 رنز بنائے تھے۔

وہاب ریاض نے فخر زمان کی وکٹ لی، انھوں نے شاندار اننگز کھیلی اور 63 رنز بنائے تھے۔

محمد حفیظ صرف 4 رنز بنا سکے اور آوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کارلوس بریتھویٹ نے ان فارم بیٹسمین ڈنک کو آوٹ کردیا۔

لاہور قلندرز نے آخری بال پر چھکا لگا کر فتح حاصل کی، اس فتح کے بعد لاہور کے 8 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور اب پوائنٹس ٹیبل پر اس کا تیسرا نمبر ہے۔ اس سے پہلے پشاور زلمی نے بیٹنگ کی اور اسے پہلے ہی اوور میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب شاہین آفریدی کی بال پر ٹام بینٹن کیچ آوٹ ہوگئے۔

دوسرے اوور میں لائم لونگسٹون سمت پٹیل کی بال پر چھکا مارنے کے چکر میں وکٹ گنوا بیٹھے۔

کامران اکمل بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور چوتھے اوور میں پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر شعیب ملک اور حیدر علی نے ٹیم کو سہارا دیا۔

شعیب ملک 43 گیندوں پر 62 رنز بنا کر کیچ ہوئے۔

لیوس گویگوری نے صرف آٹھ رنز بنائے تھے جب شاہین شاہ آفریدی نے انھیں بولڈ کردیا۔

حیدر علی نے وکٹ کے چاروں طرف شارٹس کھیلے ، وہ 42 گیندوں پر 69 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ان کی وکٹ دلبر حسین نے لی۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔

کارلوس بریتھویٹ نے 16 اور حسن علی نے 7 رنز بنائے۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف دیا تھا۔ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 28 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹرینڈنگ

مینو