لڑکیوں کو لبھانے کیلئے جتن

چاند چہرہ ستارہ آنکھیں اور ریشمی زلفیں لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے اسی لئے لڑکیاں سولہ سنگھار کرتی ہیں لیکن کچھ لڑکوں نے لڑکیوں کو بھی مات دے دی ہے۔

سجنا ہے مجھے سجنا کیلئے ایشیا میں لڑکیاں گاتی ہیں لیکن افریقی ممالک میں لڑکے سجنیوں کیلئے میک اپ کرتے ہیں۔

نائجیریا ، چاڈ ، کیمیرون اور نائجر کے قبیلے ودآبی کے مرد بال بنانے میں اتنی دیر لگاتے ہیں جتنی دیر میں ایشیائی خواتین تیار ہوجاتی ہیں ، بالوں کے بعد میک اپ کا نمبر آتا ہے۔

جیریول نامی سالانہ میلے کیلئے ہر لڑکے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے خوبصورت نظر آئے تاکہ مخالف جنس کا دل لبھائے۔

مقابلے میں جج خواتین ہوتی ہیں اور موتی جیسے دانت ، چمکتی آنکھوں اور رعب دار شخصیت پر مردوں کی کامیابی کا انحصار ہوتا ہے۔

خواتین جج فیصلہ کرتی ہیں کہ کون سا مرد خوبصورت ہے اور اسی طرح اپنے لئے بہترین شوہر کا انتخاب کرلیتی ہیں۔ آئیں اس میلے کے کچھ رنگ دیکھتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو