لیوس گریگوری مین آف دی میچ قرار

پاکستان سپرلیگ کے ایک اور میچ میں لاہور قلندرز کو شکست ہوگئی، پشاور زلمی نے 16 رنز سے میدان مار لیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ 12 ، 12 اوورز تک محدود کیا گیا، پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹیں گنوا کر 132 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کو پہلا نقصان کامران اکمل کی صورت میں اٹھانا پڑا، انھیں 14 رنز پر شاہین آفریدی نے آوٹ کیا۔

ٹام بینٹن اور حیدر علی نے 34 ، 34 رنز بنائے، لیوئس گریگورے 16 رنز بناسکے جبکہ لیام لیونگ اسٹون صرف 5 رنز بنا پائے۔

ڈیرن سیمی اس میچ میں بھی قابل ذکر بیٹنگ نہ کرسکے وہ صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ وہاب ریاض نے 13 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے، لاہور کی جانب سے دلبرحسین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ڈیوڈ وائسی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ آئی تو کرس لین 30 اور سمت پٹیل 34 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، فخر زمان نے 22 رنز بنا کر وکٹ گنوائی، حفیظ اس بار بھی ناکام ہوئے اور صرف ایک رن بنا سکے۔

پشاور زلمی کے لیوس گریگوری نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ وہاب ریاض اور محمد عامر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹرینڈنگ

مینو