مائیک ٹائیسن رنگ میں واپسی کے خواہش مند

سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائیسن باکسنگ رنگ میں واپسی کی پلاننگ کرنے لگے۔

53 برس کے مائیک ٹائیسن نے گزشتہ 15 سال سے کوئی فائٹ نہیں کی ، وہ ان دنوں سنہری دور واپس لانے کیلئے فٹنس اور فائیٹنگ اسکلز پر توجہ دے رہے ہیں۔

53 برس کے مائیک ٹائیسن نے انسٹاگرام پر بتایا کہ اب ان میں پہلی والی بات نہیں ، جسم اکڑ چکا ہے ، وہ ان دنوں مکے بازی پر توجہ دے رہے ہیں اور جلد فٹنس حاصل کرلیں گے ، مائیک ٹائیسن نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں فائٹ سے رقم حاصل ہو تاکہ بے گھر اور منشیات کے عادی افراد پر خرچ ہوسکے۔

ٹرینڈنگ

مینو