مانچسٹر: ناصر جمشید کو 17 ماہ قید کی سزا

ویب ڈیسک

برطانوی عدالت نے پاکستان کے سابق کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے 2 ساتھیوں کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا سنادی۔

مانچسٹر کی کراؤن کورٹ نے ناصر جمشید کو 17 ماہ ، یوسف انور کو ساڑھے 3 سال اور اعجاز کو ڈھائی سال قید کی سزا سنائی ہے، تینوں کو جیل بھجوادیا گیا ہے۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ناصر جمشید کو گرفتار کیا تھا، ناصر جمشید اور ساتھیوں نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ 2016 اور پی ایس ایل2017 کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی کوشش کی تھی۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران بیٹسمین کو رقم کے بدلے اوور کی پہلی 2 بالز پر رن نہ بنانے پر راضی کیا گیا تھا۔

ناصر جمشید نے 2016 میں خفیہ اہلکار کو بتایا تھا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 5 کھلاڑی ان کیلئے کام کر رہے ہیں اور فی میچ 30 ہزار پاؤنڈ کھلاڑیوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو