ماں بچے کیلئے جان پر کھیل گئی

مادہ زرافہ بچے کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر شیرنی سے لڑ پڑی۔

کینیا کے ماسائی مارا نیشنل پارک میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ کئی منٹس تک چلتی رہی، یہ تصاویر بھارتی آئی ٹی کارکن سری کانتھ نے کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ کی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مادہ زرافہ خطرہ بھانپ گئی تھی اور اپنے ایک روز کے بچے کو لے کر فرار ہونا چاہتی تھی۔

اسی دوران شیرنی بہت قریب آگئی ، بچہ چونکہ بھاگ نہیں سکتا تھا اس لئے ماں نے فرار کا ارادہ ترک کردیا۔

مادہ زرافہ نے کافی دیر تک شیرنی کو بچے کے قریب نہ آنے دیا اور مقابلہ کرتی رہی۔

شیرنی طاقت ور اور بچہ بہت کمزور تھا، ایک دن کا زرافہ خود کو محفوظ نہ رکھ سکا اور شیرنی نے اسے دبوچ لیا۔

ماں نے آخری کوشش کی اور اپنی مضبوط ٹانگوں سے شیرنی کو مارنے کی کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو