ماہی گیروں کو جیٹیز کے استعمال کی اجازت

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ماہی گیروں کو شکار کیلئے کلیئرنس دے دی ہے۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے سمندر میں شکار کی اجازت دے کر مچھیروں کا بڑا مسئلہ حل کردیا ہے، وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ ماہی گیر پورٹس پر جیٹیز استعمال کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی حکومتوں کے ایس او پیز پر عمل کی پابندی کریں۔

اس سے پہلے کراچی میں مچھلیوں کے شکار پر پابندی نرم کی گئی تھی۔

حکام نے ہدایت کی تھی کہ فش ہاربر پر غیر ضروری رش نہیں لگایا جائے گا، تمام مزدور ، ماسک ، گلوز اور سینیٹائزر استعمال کریں گے اور  کسی بھی کشتی میں صرف 5 افراد سوار ہوسکیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو