مریضوں کو قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا

کراچی اور اسلام آباد میں کورونا کے 2 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس میں 2 نئے کیسز کی تصدیق کی، انھوں نے بتایا کہ ایک مریض کا تعلق کراچی اور دوسرے کا وفاقی علاقے سے ہے، دونوں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پرانے دونوں مریض صحت یاب ہورہے ہیں اور ایک کو جلد اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

کراچی میں کورونا کا یہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق مریض اور اس سے ملنے والوں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے ، یہ شخص کچھ روز پہلے ہی ایران سے واپس آیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو