مختلف شہروں میں بارش،کراچی میں گرمی

پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارش سے موسم حسین ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بادل برسنے کی خبر دے دی۔ کراچی میں گرمی بڑھتی جارہی ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش سے موسم دلکش ہوگیا، صوبائی دارالحکومت میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی اور محکمہ موسمیات کے مطابق پیر تک اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم ، چکوال ، اٹک میانوالی، سرگودھا، بھکر، لیہ ، خوشاب، منڈی بہاو الدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہے۔

مری اور ایبٹ آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر، اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، کئی مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں شدید گرمی ہے اور درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹرینڈنگ

مینو