مختلف شہروں میں طوفانی بارش

ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش ہوئی ہے اور یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، لاہور اور دیگر شہروں میں بارش نے جل تھل ایک کردیا، این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب ، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بدھ تک وقفے وقفے سے طوفانی بارش ہوسکتی ہے ، مختلف علاقوں میں اولے برسنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 5 سے 8 مئی تک ہیٹ ویٹ کا خدشہ ہے اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو