اسیروں کی رہائی امریکی اختیار نہیں، افغان صدر

افغان امن معاہدہ خطرے میں پڑنے لگا، افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ حکومت نے 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا وعدہ نہیں کیا اور اسیروں کو رہا کرنا امریکا کے اختیار میں نہیں ہے۔ 

کابل میں پریس کانفرنس کے دوران اشرف غنی نے واضح کیا کہ افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات قیدیوں کی رہائی سے مشروط نہیں البتہ انھیں مذاکرات کا حصہ ہونا چاہئے۔

افغان صدر نے طالبان قیدیوں سے متعلق بتایا کہ یہ معاملہ انٹرافغانستان مذاکرات کا حصہ ہوسکتا ہے ، قیدیوں کی رہائی امریکا نہیں افغان حکومت کے اختیار میں ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور طالبان نے معاہدے میں اعتماد سازی اقدامات کے طور پر قیدیوں کی رہائی کیلئے تیزرفتاری سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

معاہدے کے تحت 10 مارچ تک 5 ہزار طالبان قیدیوں اور ایک ہزار افغان سیکیورٹی اہلکاروں کا تبادلہ کیا جانا ہے، اس کے ساتھ ہی افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو