مذہب ایسے نعروں کی اجازت نہیں دیتا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چند خواتین عورت مارچ کے نام پر قوم کی بیٹیوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قابل اعتراض نعروں کے بغیر بھی عورت مارچ کیا جاسکتا ہے ، یہ نعرے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کر رہے ہیں ، ایسے نعروں کی مذہب اجازت نہیں دیتا ، قرآن چادر اور چاردیواری کی حدود واضح کرچکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے سوال کیا کہ مخصوص طبقے کی خواتین ایسے نعرے لگا کر کس کی نمائندگی کر رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایسے نعروں سے خواتین ہی متاثر ہوں گی۔

ٹرینڈنگ

مینو