مریم نواز اور شہباز شریف میں اختلافات کا دعویٰ

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے راستے محدود ہوگئے ہیں، وہ جو سوچ کر آئے تھے اس کا جنازہ نکل گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے بتایا کہ آئی پی پیز کا معاملہ 6 ہزار روپے کرپشن کا ہے ، یہ اور دیگر رپورٹس منظر عام پر لانے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے ، انھوں نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا چینی اسکینڈل آگے جاسکتا ہے، کرپشن میں وزیر یا مشیر جو بھی ملوث ہوگا سب رگڑے جائیں گئے۔ 27 اپریل کو نیب آرڈینسس آجائے گا۔

وفاقی وزیر نے آصف زرداری کو چھٹا بحری بیڑا قرار دیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین گھونسلے میں چلے گئے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں 2 ، 3 ماہ سیاست کیلئے نہیں، آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کے راستے محدود ہوگئے ہیں، وہ جو سوچ کر آئے تھے اس کا جنازہ نکل گیا، ان کی اپنی بھتیجی سے ہی نہیں بن رہی ، مریم نواز شاہد خاقان کو پارٹی کا صدر بنانا چاہ رہی ہیں، اپوزیشن لیڈر کا کیس سیریس ہے اور بچنا مشکل نظر آرہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو