مساجد میں نماز باجماعت ہوگی یا نہیں ؟

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مساجد میں نماز ، تراویح اور اعتکاف ہوگا جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کہتے ہیں اس بارے میں فیصلہ 18 اپریل کو ہوگا، انفرادی فیصلوں سے اجتناب کیا جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کا اطلاق مساجد پر نہیں ہوگا ،  مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ رمضان میں باجماعت نماز ہوگی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی۔ علما نے بیمار افراد کو گھروں پر نماز پڑھنے کی ہدایت کی، انھوں نے بتایا کہ مساجد میں سینیٹائیزر کا انتظام کیا جائے گا،  لوگ گھر سے وضو کرکے اور ماسک پہن کر آئیں گے۔

کچھ دیر بعد وزیرمذہبی امور نور الحق قادری کا بیان بھی سامنے آگیا، انھوں نے کہا کہ تراویح ، اعتکاف اور نماز جمعہ سے متعلق فیصلہ 18 اپریل کو ہوگا ، انفرادی فیصلوں سے اجتناب کرکے اتحاد کی فضا کو فروغ دیا جائے۔

وزیرمذہبی امور نے بتایا کہ حکومت کورونا سے محفوظ اور عبادات سے بھر پور رمضان کیلئے اقدامات کرے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو