مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز پر پابندی

سعودی عرب نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ پر مکمل پابندی لگادی۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ سعودی حکام نے یہ اقدام کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اٹھایا ہے، اس سے پہلے ان 2 مساجد کے علاوہ ملک بھر کی تمام مسجدوں میں باجماعت نماز پر پابندی لگائی گئی تھی۔

سعودی میڈیا کے مطابق لوگوں کو دونوں مساجد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے اور دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے مکہ المکرمہ کی یہ تصویر شیئر کی ہے جس میں سڑک پر سناٹا دیکھا جاسکتا ہے، کورونا وائرس پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں لوگوں نے گھروں سے نکلنا کم کردیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو