معین علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے دسویں میچ میں کراچی کنگز کو 52 رنز سے ہرا دیا۔ معین علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ملتان سلطانز کے اوپنر معین علی اور ذیشان اشرف نے اننگز کا آغاز کیا، ذیشان 23 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، معین علی نے جارحانہ انداز اپنایا اور 42 گیندوں پر 65 رنز بنائے ، کپتان شان مسعود نے ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز نے 20 اوورز میں 6 وکٹیں گنوا کر187 رنز کا ہدف دیا، کراچی کے محمد عامر اور کرس جارڈن نے دو دو جبکہ عمید آصف اور افتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

کراچی کنگز کی بیٹنگ میں اوپنر شرجیل خان نے 16 رنز بنائے تھے جب وہ معین علی کا شکار ہوگئے جبکہ بابر اعظم بھی صرف 13 رنز پر کریز چھوڑ گئے۔

ایلکس ہیلز جارحانہ کھیلنا چاہتے تھے لیکن انھیں 29 رنز پر آفریدی نے پویلین بھیج دیا ، کیمرون ڈیلپورٹ 8 ، عماد وسیم 6 ، چیڈوک والٹن 15 اور کرس جارڈن 7 رنز پر ڈھیر ہوئے،  افتخار احمد 14 رنز ،عمید آصف 20 اور سہیل تنویر 20 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

معین علی کو شاندار کارکرکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے 3، آفریدی اور سہیل تنویر نے 2، 2 جبکہ عرفان، معین علی اور محمد الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آئیں میچ کی کچھ جھلکیاں دیکھتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو