مقابلوں میں 18 ہزار کھلاڑیوں کی شرکت

ابوبلال

ریاض میں تاش کی بازیاں عروج پر پہنچ گئیں ، مقابلوں میں خواتین کی 20 ٹیموں سمیت 18 ہزار کھلاڑی شریک ہیں۔

تاش کے یہ مقابلے 22 فروری تک جاری رہیں گے اور مختلف ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ حکام نے بتایا کہ مقابلوں کیلئے 4 ہال ہیں جہاں 2000 افراد بیک وقت کھیل سکتےہیں۔ مقابلوں کیلئے 512 ٹیبل ہیں اور 22 فروری تک مجموعی طور پر8191 مقابلے ہوں گے۔

پہلی پوزیشن پر 10 لاکھ ریال ، دوسری پوزیشن پر 5 لاکھ ، تیسری پوزیشن پر 3 اور چوتھی پوزیشن پر 2 لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔

ریاض میں تاش کے 2 مقابلے پہلے بھی ہوچکے ہیں لیکن ان مقابلوں کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی بار خواتین شریک ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو