مقبوضہ وادی: 2 گھر تباہ، 5 فوجی ہلاک

بھارتی فوجی نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 گھر دھماکا کرکے تباہ کردیئے جبکہ جھڑپ میں کرنل اور میجر سمیت 5 فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

عالمی برادری نریندر مودی کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوگئی، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کردیا۔

عسکریت پسندی کا الزام لگا کر گھر کے گھر تباہ کئے جانے لگے۔ ہندواڑا میں 2 مکانوں کو دھماکا کرکے اڑادیا گیا۔

ہندواڑا ہی میں بار بار فوجی آپریشن کے باعث لوگوں نے ہتھیار اٹھالئے ، جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل اشوتوش شرما اور میجر انوپ سود سمیت 5 اہلکار مارے گئے۔

قابض فورسز نے اندھا دھند گولیاں چلا کر 2 کشمیریوں کو شہید کردیا جبکہ پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو