ملازمین کو برطرفی سے بچانے کی اسکیم

مرکزی بینک نے کاروباری اداروں کیلئے عارضی ری فنانس اسکیم متعارف کرادی ہے ، اس اقدام کا مقصد کاروباری افراد کو ترغیب دینا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ملازمین کو برطرف نہ کیا جائے۔

اسٹیٹ بینک نے ری فنانس اسکیم فار پیمنٹ آف ویجز اینڈ سیلریز ٹو دی ورکرز اینڈ ایمپلائز آف بزنس کنسرنس کے نام سے اسکیم متعارف کرائی ہے، ملک کے تمام کاروباری ادارے بینکوں کے توسط سے اس کا فائدہ اٹھاسکیں گے۔

اسکیم کے تحت ان اداروں کو رقوم فراہم کی جائیں گی جو اپریل سے جون تک ملازمین برطرف نہیں کریں گے ، یہ ادارے ان رقوم سے 3 ماہ کی تنخواہ ادا کرسکیں گے۔ اسکیم کے تحت لئے گئے قرضوں پر مارک اپ 5 فیصد تک ہوگا، قرض لینے والے جو افراد ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہیں وہ 4 فیصد مارک اپ ریٹ پر قرض لے سکیں گے۔

اسکیم چھوٹے کاروباری اداروں کو ترجیح دینے کیلئے تیار کی گئی ہے۔ ایسے کاروباری ادارے جن کی 3 ماہ کی تنخواہوں کا خرچ 200 ملین روپے تک ہوگا وہ پوری رقم اس اسکیم سے حاصل کرسکیں گے،  وہ کاروباری ادارے جن کی تنخواہوں کا خرچ 500 ملین روپے سے زیادہ ہے وہ اس کا 50 فیصد تک حاصل کرسکیں گے۔ درمیانی کٹیگری میں آنے والے 3 ماہ کی تنخواہوں کے خرچ کا 75 فیصد تک لینے کے اہل ہوں گے۔

بینک اس اسکیم کے تحت قرض کی پروسیسنگ فیس ، کریڈٹ لمٹ فیس اور پری پیمنٹ پینالٹی چارج نہیں کریں گے۔ قرض کی اصل رقم 2 سال میں ادا کرنی ہوگی جبکہ قرض لینے والوں کو 6 ماہ کی رعایت بھی دی جائے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو