ملتان : طبی عملے کے 18 ارکان کو کورونا

مریضوں کا علاج کرتے کرتے طبی عملہ خود کورونا کا شکار ہوگیا، نشتر اسپتال ملتان کے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت 18 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

نشتر اسپتال میں گردوں کا مریض دوران علاج جاں بحق ہوگیا تھا ، انتقال کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، اس کے بعد وارڈ کے عملے کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ، اب معلوم ہوا ہے کہ 12 ڈاکٹر اور 6 پیرامیڈیکس بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ متاثرہ ڈاکٹروں اور طبی عملے نے قرنطینہ کرلیا ہے اور ان سے وابستہ افراد بھی اپنا ٹیسٹ کرائیں گے۔

وبا کے خلاف جنگ میں اپنی پروا کئے بغیر دوسروں کی زندگیاں بچانے والے کئی ڈاکٹرز اور نرسزز کا ابتک کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے اور گلگت بلتستان میں ڈاکٹر اسامہ شہید ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو