ملتان میں پہلا میچ، پشاور بیٹنگ اور بالنگ میں ناکام

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔

123 رنز ہدف کے تعقب میں ملتان سلطانز کے جیمز ونس اور شان مسعود کی جوڑی کچھ دیر بعد ہی ٹوٹ گئی، اوپنر ونس 5 رنز بنا کر پویلین سدھار گئے، معین علی 2 رنز بنا کر چلتے بنے، کپتان شان مسعود 18 رنز پر ہی ہمت ہار گئے اور ذیشان اشرف 12 رنز بنا کر ویاب ریاض کا شکار بنے۔

ریلی روسوو اور خوش دل شاہ نے جم کر بیٹنگ کی، روسوو 49 اور خوش دل شاہ نے 43 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح دلائی، ملتان سلطان نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اس سے پہلے پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو بینٹن پہلے ہی اوور میں کیچ دے بیٹھے،  کامران اکمل بھی نہ چل سکے اور صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

، محمد الیاس نے ایک ہی اوور میں شعیب ملک کو 2 رنز اور لیام لیونگ اسٹون کو صفر پر پویلین بھیج دیا،  حیدر علی نے شاندار کھیل پیش کیا اور 27 گیندوں پر 47 رنز بنائے ، کپتان ڈیرن سیمی 13 گیندوں پر صرف 2 رنز بناسکے، لیام ڈاسن 22 ، وہاب ریاض 9 اورحسن علی 8 رنز بناسکے۔

سہیل تنویر نے 4، محمد عرفان  اور محمد الیاس نے 2،2 جبکہ شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سہیل تنویر کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو