ملک بھرمیں ایک ماہ اسکول بند رکھیں، وزیراعظم

جاپان میں کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو کا ڈزنی لینڈ بند کردیا گیا۔

ڈزنی لینڈ اور ڈزنی سی 16 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے ، جاپان میں کورونا وائرس سے اب تک 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 241 کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں ، جاپان کے یونیورسل اسٹوڈیوز نے بھی پاک 2 ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ہوک کائیدو صوبے میں عوام کو چھٹی کے دن گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، وزیراعظم نے اسکول ایک ماہ کیلئے بند رکھنے اور عوامی اجتماعات منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔

جاپانی حکومت ٹوکیو اولمپکس سے پہلے کورونا وائرس پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور حالیہ حکومتی اقدامات کو اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو