پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی

گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آگیا، اب ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ پہلے سے زیر علاج 4 مریضوں کی حالت بہتر ہورہی ہے اور ان میں سے ایک کو جلد اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی نئے کیس کی تصدیق کردی ہے۔

45 سالہ مریضہ کا تعلق گلگت سے ہے اور وہ چند روز پہلے ایران سے آئی تھیں۔ انھیں پمز اسپتال داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، خاتون کے رشتے داروں کے بھی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

اس سے پہلے کراچی اور اسلام آباد میں کورونا کے 2 ، 2 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور مریضوں کا علاج جاری ہے۔  ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ مریض صحتیاب ہورہے ہیں اور ایک کو جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے گلگت بلتستان میں تمام تعلیمی ادارے 7 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو