مودی نفرت کی آگ پھیلا رہے ہیں، جگمیت سنگھ

کینیڈا کی دوسری بڑی سیاسی جماعت این ڈی پی کے لیڈر جگمیت سنگھ نے بھارت میں مسلم کش فسادات کے معاملے پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جگمیت سنگھ نے خبردار کیا ہے کہ نفرت کا مقابلہ نہ کیا گیا تو یہ جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہے۔

جگمیت سنگھ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی مسلم دشمن ہجوم کے ذریعے نفرت اور تفریق کی آگ پھیلانے میں ملوث ہے۔ یہی نہیں فسادات میں ملوث عناصر قانون کے شکنجے سے بھی محفوظ بنا دیئے گئے ہیں۔

نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کا حوالہ دیتے ہوئے جگمیت سنگھ نے کہا کہ اس ہفتے درجنوں لوگوں کی جان لی گئی اور کینیڈا کے صحافیوں کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

جگمیت سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم ٹروڈو اس صورتحال کی مزمت کریں۔ جگمیت سنگھ نے اس سے پہلے بھی وزیراعظم ٹروڈو پر اس وقت تنقید کی تھی جب مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ طور پر تبدیل کی گئی تھی اور وادی میں بدترین لاک ڈاون کے سبب لوگوں پر زندگی کے دروازے بند کردیئے گئے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو