مہوش حیات کے رقص کی ویڈیو آگئی

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

مقبول اداکارہ نے انسٹاگرام پر جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں وہ اپنے بھائی دانش کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں، سپراسٹار نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر جو چیلنج دیئے جارہے ہیں انھوں نے ان میں سے رقص کا انتخاب کیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ نہ پوچھیں اس کی ریہرسل میں کتنا ٹائم صرف ہوا، اس مشکل وقت میں رشتے داروں کے ساتھ یہی تفریح کا ذریعہ ہے ، انھوں نے کہا کہ اپنے اندر کے بچے کو کھونا نہیں چاہئے۔

اداکارہ نے 4 اپریل کو بھی اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جو بے انتہا مقبول ہوئی تھی۔

کورونا وائرس کے باعث زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ، فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ ملتوی کی جاچکی ہے اور اب اداکار اور کھلاڑی ان ڈور سرگرمیوں کی ویڈیوز شیئر کررہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو