نام نہاد ڈرامے سے خواتین کا وقار مجروم ہوا

زکیر احمد بھٹی

صدر پاکستان یوتھ کونسل مڈل ایسٹ انجم اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ میرا جسم میری مرضی کے نام پر ڈرامے سے خواتین کا وقار مجروم ہوا ہے۔

جدہ میں خواتین حقوق کے موضوع پر مذاکرے کے دوران انجم اقبال وڑائچ نے کہا کہ نام نہاد روشن خیال افراد نے مردوں کے وقار پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے، سماجی کارکن عائشہ کیانی اور نہگت ندیم نے کہا کہ خواتین کو بچوں کی تربیت پر توجہ دینی چاہئے۔

مقررین نے کہا کہ ماروی سرمد نے خواتین حقوق کے خلاف کام کیا ، بہتر تھا کہ وہ اس گندے نعرے کے بجائے حقیقی عوامی مسائل حل کرانے کیلئے کام کرتیں۔

سلمی جہانزیب نے کہا کہ  ماروی سرمد اور خلیل الرحمان کے رویئے نے معاشرے میں مزید بگاڑ پیدا کیا۔ ثریا جبیں ، شگفتہ مناف اور شمائلہ شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 افراد کو پورے معاشرے کا ترجمان نہ سمجھا جائے۔ ہمارا خاندانی نظام ہی ہمارے حقوق کا ضامن ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو