میرا کی تسلی کس نے کرائی ؟ ویڈیو

امریکا میں بری پھنسی اداکارہ میرا کا ایک کے بعد ایک ویڈیو بیان منظر عام پر آنے لگا، نئے بیان میں انھوں نے کئی افراد کو لتاڑا تو کچھ کی تعریف بھی کی ہے۔

اسکینڈل کوئن نے کچھ روز پہلے وزیراعظم سے ہاتھ جوڑ اپیل کی تھی کہ انھیں وطن واپس لانے کا انتظام کیا جائے کیونکہ وہ اپنے وطن میں مرنا چاہتی ہیں۔ میرا کا اصرار ہے کہ وہ نیویارک  کے ہوٹل میں ہیں اور وطن واپس آنا بنیادی حق ہے، نئے بیان میں انھوں نے شکوہ کیا کہ کچھ لوگوں نے اتنے برے وقت میں بیان کو نیا رنگ دیا۔ یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے یا جذبات سے کھیلنے کا نہیں، میرا نے مداحوں سے اپنی واپسی کیلئے دعا کی اپیل کی اور عزم ظاہر کیا کہ وہ پاکستان پہنچ کر کورونا متاثرین کی امداد کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔ ڈرامہ ہیروئن نے کس کا شکریہ ادا کیا یہ بھی سن لیں۔

نیویارک : میرا کا نیا بیان

نیویارک : میرا کا نیا بیان

Posted by Zabar News on Wednesday, April 22, 2020

اس سے پہلے اداکارہ کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ امریکا جا کر پھنس گئی ہیں اور نیویارک کے ہوٹل میں قید ہیں، میرا نے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم سے انھیں وطن واپس لانے کے انتظامات کرنے کی اپیل کی تھی۔

وطن آکر مرنا چاہتی ہوں، میرا کی وزیراعظم سے اپیل

وطن آکر مرنا چاہتی ہوں، میرا کی وزیراعظم سے اپیل

Posted by Zabar News on Monday, April 20, 2020

ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا نے یہ بیان نیویارک کے ہوٹل نہیں بلکہ اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے گھر میں ریکارڈ کیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو