میچ فکسر کو عہدہ نہیں ملنا چاہئے، میانداد

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بیٹسمین جاوید میاں داد نے میچ فکسنگ میں ملوث افراد کو دوبارہ عہدہ دینے کی مخالفت کردی ہے۔

ایک انٹرویو میں جاوید میاں داد نے کہا کہ اسپورٹس مین کا کردار مثالی ہونا چاہئے، ملک میں احتساب کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ میچ فکسنگ میں ملوث کسی بھی شخص کو عہدہ نہیں دیا جانا چاہئے۔

سابق کپتان نے مشورہ دیا کہ پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کردے۔

جاوید میاں داد نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو ہدف بنایا جارہا ہے، بھارت کھیلوں میں بھی سیاست کر رہا ہے، اس صورتحال میں آسٹریلیا میں میگا ایونٹ میں بھارت کے خلاف میچز کھیلنا درست نہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو