میگھن خوبصورت ہیں ناں ؟ نوجوان کا سوال

شہزادہ ہیری کی جواں سال بیوی میگھن مارکل نے ایسٹ لندن کے علاقے ڈیگینہیم  میں اسکول کا دورہ کیا۔ شاہی خاندان کے فرد کی حیثیت سے ان کی یہ آخری تنہا مصروفیت تھی۔

اسکول کے بچوں کو بتایا گیا تھا کہ آج کوئی وی آئی پی شخصیت یہاں آئے گی۔ طلبہ وطالبات کا خیال تھا کہ شاید وزیراعظم بورس جانسن ، گلوکارہ بیونسے یا اداکار جیکی چن یہاں آئیں گے مگر وہ خوشی سے حیرت زدہ رہ گئے جب شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل تنہا چلی آئیں۔

عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ اس تقریب سے میھگن مارکل نے خطاب کیا اور کہا کہ یہاں ایک ایسا طالب علم موجود ہے جو ایک اہم بات کہنا چاہتا ہے۔ میگھن مارکل نے ہیڈ بوائے کو گلے لگا کر خیرمقدم کیا اور اس کے گالوں کا بوسہ بھی لیا جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

طالب علم کے جذبات دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طالبعلم نے یہاں جمع افراد سے سوال کیا کہ میگھن خوب صورت ہیں یا نہیں جس پر میگھن مارکل بھی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکیں۔

ٹرینڈنگ

مینو