نادرا دفاتر پر عوام کا رش، ہدایات نظرانداز

کراچی سمیت ملک بھر میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے دفاتر 42 دن بعد عوام کیلئے کھول دیئے گئے ، شہریوں نے ہدایات بھلا کر اپنی جانیں خطرے میں ڈال لیں۔

لاک ڈاؤن کے باعث بند کئے گئے نادرا آفسز کھلے تو  عوام کا رش لگ گیا،یہ دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے کھلا کریں گے اور شام 4 بجے تک کام کیا جائے گا جبکہ جمعہ کو دفاتر دوپہر ایک بجے بند کردیئے جائیں گے۔ نادرا ملازمین کو ماسک اور دستانے پہن کر کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

شہریوں کو داخلے کیلئے ماسک لگانا اور درجہ حرارت چیک کرانا ہوگا، اگرچہ دفاتر کے اندر اور باہر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی لیکن اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آیا۔

مختلف شہروں میں دفاتر کے باہر ہجوم لگ گیا اور سماجی فاصلے کی ہدایات نظر انداز کردی گئیں۔

نادرا دفاتر میں نئی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق کا کام کیا جارہا ہے جبکہ آفس سے شناختی کارڈ کی وصولی 15 مئی کے بعد ہوگئی۔

ٹرینڈنگ

مینو