نادیہ جمیل کو کینسر ہوگیا

معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کینسر کے عارضے میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

نادیہ جمیل نے ٹوئٹ کیا ہے اور بتایا کہ انھیں کینسر کا علم گزشتہ ہفتے ہوا اور علاج کو 4 دن ہوچکے ہیں، چھاتی کا سرطان پہلی اسٹیج پر ہے۔

نادیہ نے خواتین کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا، اور بتایا کہ انھیں ابھی سرجری کی تاریخ نہیں ملی۔

نادیہ کا ٹوئٹ منظر عام پر آنے کے بعد مداح فکر مند ہیں اور فینز نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو