باقیات کوئنز لینڈ سے دریافت

آسٹریلیا میں شیر کی 2 کروڑ 30 لاکھ سال پرانی باقیات دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

لیکانیلو روزکیلیائی نامی یہ جانور اب ناپید ہوگیا ہے۔ اگرچہ اس کا افریقا یا ایشیا میں پائے جانے والے شیروں کی نسل سے تعلق نہیں مگر اسے تھیلی دار شیر کا نام دیا گیا ہے ، یہ کم سے کم 2 کروڑ 30 لاکھ سال پہلے کے وسط حیاتی دور میں پائے جاتے تھے ، ان کی نسل کینگرو جیسے جانورں کے قبیلے سے تعلق رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ جانور کوئنز لینڈ کے شمال مغربی جنگلات میں رہتے تھے۔ ان کے دانت اس قدر نوکیلے اور تیز تھے کہ گوشت تو گوشت شکار کئے گئے جانور کی ہڈیاں تک چبا جاتے تھے۔ ان کی جسامت بڑی بلی جتنی تھی اور جسامت کے لحاظ سے یہ اب تک دریافت کئے گئے چھوٹے ترین شیر ہیں۔ ان کا زیادہ سے زیادہ وزن 160 کلوگرام ہوا کرتا تھا۔ لیکانیلو روزکیلیائی کی باقیات کوئنز لینڈ کے ریورسلے ورلڈ ہیریٹیج علاقے سے دریافت کی گئی ہیں۔ یہ علاقہ ویسے بھی قدیم ترین جانوروں کی باقیات کے مرکز کے حوالے سے مشہور ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جسامت کے لحاظ سے تو یہ جانور چھوٹے تھے مگر خونخوار دانتوں کی وجہ سے اس دور کے کئی بڑے بڑے جانور بھی ان کو دیکھ کر رستہ بدل لیتے ہوں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو