نجی اسکولوں نے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

یکم جون کو اسکول کھلیں گے یا نہیں، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے بیان نے والدین کو پریشان کردیا۔

پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے 15 جولائی تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا، فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے حکومتی اعلان کو نجی تعلیمی اداروں کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 90 فیصد پرائیویٹ اسکول کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں اور اساتذہ کی تنخواہیں بھی دینی ہیں۔

کاشف مرزا نے حکومت سے یکم جون کو اسکول کھولنے کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور واضح کیا کہ اگر کچھ نہ کیا گیا تو فیڈریشن اپنے ایس او پیز بنا کر درس گاہیں کھولنے پر مجبور ہوجائے گی۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر نے وزیراعظم سے کہا کہ تعلیمی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو